آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ناظم امور انجیلا ایگلر کے درمیان ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے لیےعالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔

دوسری جانب امریکی ناظم الامور نے امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں