قتل کے مجرم کا تعلیم کے میدان میں کارنامہ، 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش

علم حاصل کرنے کی سچی لگن اور جستجو ہو تو انسان کہیں بھی تعلیم حاصل کرسکتا ہے ،اس کی ایک بہترین مثال سینٹرل جیل کراچی میں سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اے ون گریڈحاصل کرکے سب کو بتادیا کہ تعلیم کہیں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ میں 1100میں سے 954نمبر لیکراے ون گریڈ حاصل کیا۔

رپورٹس کے مطابق انٹر میڈیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والا مجرم نعیم شاہ کو قتل کے جرم میں 25 سال قید سنائی گئی جبکہ وہ گزشتہ 11 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور اسی دوران اس نے تعلیم بھی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق نعیم شاہ انٹرمیڈیٹ میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے 20 طلبا میں شامل ہے۔

دوسری جانب نعیم کی قابلیت کو دیکھ کر اسے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی 10 لاکھ روپے کی ایدھی اسکالرشپ کی پیش کش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں