اسلام آباد: اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کیے جانے پر (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا افتتاح قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا اس لیے ہاتھ جوڑتا ہوں اس سے متعلق قانون سازی کے لیے قواعد کو معطل نہ کیا جائے۔
احسن اقبال کے ہاتھ جوڑنے کے باوجود اسپیکر اسد قیصر نے درخواست منظور نہ کی اور بل منظوری کے لیے پیش کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا اپوزیشن نے اس بل کی منظوری پر شدید احتجاج کیا، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے بلوں کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔