کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے۔
کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے بائیکاٹ کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ حکومتی کمیٹی کےساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا جب تک اوپی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔