نہ میسی نہ صلاح، فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کونسا کھلاڑی لے اُڑا؟

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے مسلسل دوسری بار فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

فیفا 2021 کے ایوارڈز کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی جہاں بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

33سالہ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹ بالر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا، اُنہوں نے سال بھر میں مجموعی طور پر 69 گول اسکور کیے۔

اس کے علاوہ لیوانوڈوسکی نے جرمن فٹ بال لیگ میں آنجہانی گیرڈ میولر کا ایک سیزن میں 43 گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔

پولش اسٹرائیکر نے ایوارڈ کے لیے نامزد کیےجانے والے دیگر دو نامور فٹ بالر ارجنٹائن کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑا۔

اس کے علاوہ پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے تعکق رکھنے والے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا۔

بہترین خاتون فٹ بالر کا اعزاز بارسلونا کی ایلکس پیوٹی لاس کے حصےمیں آیا۔

اس کے علاوہ سینیگال سے تعلق رکھنے والے ایڈورڈ مینڈی کو بہترین گول کیپر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں