پاکستان میں کورونا کی شرح 9.45 فیصد ہوگئی، مزید 10 افراد کا انتقال

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد تک چلی گئی جب کہ مزید 10افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 17جنوری کو 53 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 5 ہزار 34 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں اس وقت 800 سے زیادہ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی اور سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح کراچی میں 38.79 فیصد ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز 7099 ٹیسٹ میں 2754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی کورونا کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 12.87 فیصد اور گوجرانوالہ میں 15 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر بچے بھی کورونا سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں