کراچی کےعلاقے گلشن معمار بلال بخاری مزار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان شہری سے لوٹ مارکررہے تھے،پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران ایک ملزم گولی لگنے سے اوردوسرا فرار ہوتے وقت گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا۔
اس کے علاوہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم سےاسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کیا گیا ہے۔