ریاض: سعودی عرب نے ابوظبی پر دہشتگرد کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں ابوظبی پر دہشتگردکارروائی کی مذمت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کےدرمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری دے دی۔
دوسری جانب عرب امارات نے حوثیو ں کے حملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو خط لکھ کر سکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔