ٹیکساس میں لوگوں کو یرغمال بنانیوالے برطانوی شہری سے متعلق اس کے بھائی کا انکشاف

برطانوی پولیس نے ٹیکساس واقعے میں شک کی بنیاد پر گرفتار برطانوی شخص ملک فیصل کے دونوں بیٹوں کو رہا کردیا۔

دو روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں ملک فیصل نے سیناگاگ (یہودی عبادت گاہ) میں گھس کر ربی (یہودی عالم) سمیت 4 افراد کو یرغمال بنایا تھا۔ بعد ازاں ملزم کی شناخت 44 سالہ برطانوی شہری ملک فیصل اکرم کے نام سے ہوئی تھی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44سالہ برطانوی شہری کا تعلق لنکاشائر کے علاقہ بلیک برن سے تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاتھا۔

اب ٹیکساس میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے ملک فیصل اکرم کے بھائی ملک گلبر اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھائی سے متعلق کچھ انکشافات کیے ہیں۔

گلبر اکرم نے حیرانی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والا ملک فیصل امریکا کیسے پہنچ گیا؟ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بیوی سے طلاق کے بعد سے ملک فیصل شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں