انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 24 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔
ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور افغانستان مد مقابل تھیں۔
Congratulations Pakistan U19 – an impressive 24-run win over Afghanistan 🇵🇰👏#U19CWC Group C. #PakistanFutureStars pic.twitter.com/9wfU2W1RUL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 20, 2022
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 239 رنز بنائے، عبدالفصیح 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے اظہارالحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی اننگز
پاکستان کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 215 رنز بناسکی،یوں گرین شرٹس نے میچ 24 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
افغانستان کی جانب سے بلال سعیدی نے 42 اور اعجاز احمد نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستانی بولرز میں اویس علی نے 3 شکار کیے۔