بھارتی عدالت نے 2020 کے دلی فسادات میں پہلی سزا سنا دی۔
دلی کی عدالت نے مذہبی فسادات کے مقدمے میں دنیش یادیو نامی شخص کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا جس نےفسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر نذر آتش کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت نے مجرم کو 12 ہزاربھارتی روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ دلی میں 2020 میں ہوئے مسلمانوں کیخلاف فسادات میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا تھا،یہ فسادات دلی کی تاریخ کے بدترین فسادات قرار دیئے گئے تھے۔