’حکومت نے نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا‘

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا۔

رانا ثنااللہ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی ممبران پر سخت تنقید کی اور کہا کہ شہباز شریف اور ان کے فیملی کے خلاف انہوں نے تمام مواد برطانیہ کو دیا، 2 سال لگائے لیکن برطانوی ادارے نے ن لیگی صدر کو کلیئر کر دیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا، اٹارنی جنرل اپنی کارروائی کریں، ہم بھی رپورٹس جمع کرائیں گے، ہم نے کرپشن کے الزامات کا جواب دیا ہے اور وہ عدالتوں میں جمع ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ان کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں ، عمران خان نے پیغام ان کو دیا جو انھیں باہر نکال سکتے ہیں، ہم تو ان کے خلاف عدم اعتماد لاسکتےہیں یا الیکشن لڑسکتے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی طریقے سے ان کو نکالنے کو تیار نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس دن جنرل الیکشن ہوں گے، یہ لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکیں گے اور جب یہ باہر نکلیں گے تو ان کو جوتے پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں