پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالرکے سکوک بانڈ جاری کردیے

پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کردیے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق سکوک بانڈ 7.95 کی شرح سود پر جاری کیےگئے ہیں اور سکوک بانڈ 7 سال کے لیے جاری کیےگئے ہیں۔

بلومبرگ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے 4 سال بعد عالمی مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سکوک بانڈ جاری کرنےکا عمل حتمی مراحل میں ہے، سکوک بانڈ آج نیویارک میں دن کے اختتام تک جاری کر دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں