ویکسین شدہ افراد کیلئے انگلینڈ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئےقواعد کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان وزیر ٹرانسپورٹ کریں گے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ سفری قوانین میں نرمی کا مطلب ملک مسافروں اور بزنس کیلئےکھلا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا، دیکھا جاسکتا ہے کہ کورونا کے اعداد و شمار بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت ویکسین شدہ افراد کو بھی انگلینڈ پہنچ کر 2 دن میں کورونا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔