جرمنی کی فضائی حدود میں سفر کے دوران پولینڈ کی سرکاری ائیرلائن کی دو مختلف پروازوں کو ایک ہی وقت میں ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایل او ٹی پولش ائیر کی وارسا ائیرپورٹ سے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز ایل او 233 جرمنی کی فضائی حدود میں پہنچی تو مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 36 منٹ پر طیارے سے ہنگامی صورت حال کے سگنل موصول ہوئے۔
اس طیارے کو بعد ازاں جرمنی کے ڈسلڈورف ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔
وارسا سے پیرس جانے والی اسی ائیر لائن کی دوسری پرواز ایل او 335 بھی جرمنی کی فضائی حدود میں فرینکفرٹ کے آس پاس پرواز کر رہی تھی کہ راڈار کو مقامی وقت کے مطابق شام 6:43 بجے ہنگامی صورت حال کی اطلاع دی گئی، یہ طیارہ بھی سگنل ملنے کے 45 منٹ بعد منزل پر پہنچ کر بحفاظت اتر گیا اور دونوں پروازیں حادثے سے محفوظ رہیں۔