عمران سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان،رشوت خور حکومت پاکستان میں نہیں آئی: مریم نواز

مسلم لیگ ن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت پر فردجرم قرار دیتے ہوئے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان میں نہیں آئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اس دور حکومت میں صرف چوری اورلوٹ مارکے شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسیپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں