ملک میں کورونا نے مزید 15 افراد کی جان لے لی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کر گئے اور 5196 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.18 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29137 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1453 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 87 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں