شمیتا شیٹی کو ‘آنٹی’ کہنے پر بپاشا باسو بھارتی اداکارہ پر برس پڑیں

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بگ باس سیزن 15 کی امید وار بھارتی اداکارہ تیجسوی پرکاش کی جانب سے شمیتا شیٹی کو ‘آنٹی’ کہنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ شب بگ باس کے رواں سیزن کی 117ویں قسط نشر کی گئی، قسط میں گھر والوں کو ہوٹل کے اسٹاف کا کردار نبھانے کا ٹاسک دیا گیا، ٹاسک کی شروعات میں شمیتا شیٹی اور تیجسوی پرکاش ہوٹل کا اسٹاف بنیں اور باقی گھر والے ہوٹل میں آنے والے مہمان بنے جو اسٹاف کو آرڈر دے کر کچھ بھی کروانے کے اہل تھے۔

اس قسط میں عام لوگوں نے بھی بگ باس میں شرکت کی اور ٹاسک کو لائیو ہوتے گھر کے اندر دیکھا۔

ٹاسک کے دوران تیجسوی کے بوائے فرینڈ کرن کندرا نے تیجسوی کو مساج کرنے کا کہا، کرن نے ہلکے پھلکے موڈ میں کہا کہ مجھے اس کا مساج پسند نہیں آرہا، شمیتا کو بلایا جائے، شمیتا کے آنے پرتیجسوی کچھ خاص خوش نہیں دکھائی دیں اور انہوں نے کرن کا مساج کرتی شمیتا کو ٹانگ سے پکڑ کر نیچے کی جانب دھکیلا۔

اسی ٹاسک میں جب شمیتا ایک اور امید وار پرتیک سہیجپال کا مساج کر رہی تھیں، اس وقت تیجسوی نے کہا کہ ‘دیکھو آنٹی اس پر بھی چڑھ گئیں’ ، گھر والوں سمیت کرن نے تیجسوی کے اس تبصرے کو غلط قرار دیا جب کہ شمیتا شیٹی بھی کافی سیخ پا ہوئیں۔

اب اداکارہ بپاشا باسو نے تیجسوی کے اس رویے پر ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ناگوار طور پر عمر کو اچھالا جاتا ہے اور پھر معافی مانگ لی جاتی ہے، اگر تیجسوی پرکاش کسی شخص کے لیے اب بھی اس سیزن کی فاتح ہے یا کسی کے لیے رول ماڈل ہے تو یہ افسوسناک ہے۔

بپاشا باسو نے کہا کہ اگر آپ اپنے بوائے فرینڈ کے لیے غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو سب سے پہلے اس پر حملہ کریں بجائے اس کے کہ کسی عورت کو نیچے دھکیلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں