ایمیزون نے بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا، فروخت کیلئے پیش

امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے بھارتی ترنگے کو جوتوں پر چھاپ دیا جس کے خلاف بھارتی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک امریکی کمپنی ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ ایمیزون کی جانب سے بھارتی ترنگے کا جوتوں پر استعمال ناقابل برداشت ہے، کمپنی ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس عمل پرکارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو بے حد تکلیف دہ ہے، بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے شاپنگ پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں