حیدرآباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے مبینہ طور پر گولی لگنے سے لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو گولی لگنے کا واقعہ جمعرات کی شب تالاب نمبر 3 کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طورپر گولی لگنے سے 14 سالہ لڑکی انعم سولنگی شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کی موت ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔