پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑدیاہے۔
گزشتہ روز اداکارہ عائشہ عمرجیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ ‘ میں مہمان بنیں اور اس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے ملکی صورتحال پربات کرتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کاخیال ہے کہ گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے جبکہ مریم نے بلاول کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑدیا ہے۔
پروگرام ’جشن کرکٹ ‘ میں علی میر نے یوسف رضاگیلانی کاروپ دھارا اور بولے کہ عائشہ عمرکوپروگرام میں آنا تھا اسلیے وہ کراچی آگئے تھے۔
اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ا نضمام الحق ، سکندر بخت اور شعیب اختر نے پی ایس ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ پر تبصرہ کیا۔