انڈر19 ورلڈکپ: آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان ایونٹ سے باہر

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 119رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

آسٹریلیاانڈر 19 ٹیم کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر19 ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا نے 119 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آسٹریلیا کی اننگز

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، ٹیگ وائلی 71 اور کوری ملر 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے 3 اور اویس علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز

277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 کی ٹیم شروعات سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی رہیں۔

آسٹریلین انڈر 19 ٹیم کی بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹرز کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پوری ٹیم 36ویں اوور میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے مہران ممتاز 29 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سیلز مین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں