دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم کے فرار ہونے کا معاملہ، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور زیرحراست

دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے اکثر زیر استعمال رہنے والی آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرار کے روز بھی ملزم اسی آن لائن ٹیکسی میں عدالت اور پھر شاپنگ مال تک گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہمیشہ ایک ہی آن لائن ٹیکسی مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے زیر استعمال رہتی تھی اور ہمیشہ وہی پولیس اہلکار ملزم کے محافظ کم خدمت گار کے طور پر ڈیوٹی کرتے چلے آ رہے تھے جبکہ زوہیب ہمیشہ ایک ہی آن لائن ٹیکسی کو خود کال کرتے بلواتا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق آؤٹ ڈور مصروفیات میں زوہیب کا موبائل فون کورٹ پولیس اہلکاروں کے پاس جمع رہتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی کا ڈرائیور عمیر پہلے بھی کئی دفعہ زوہیب کو کورٹ لے جا چکا ہے جبکہ فرار والے دن کار ڈرائیور نے 2 ہزار روپے طے کیے تھے لیکن فرار کے وقت کورٹ پولیس نے 1500 دیے۔

تفتیشی پولیس نے ڈرائیور عمیر کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق شاپنگ مال سے فرار کے بعد ملزم مبینہ طور پر ایک رکشے میں فرار ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں