برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائےگئےلاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر معذرت کرلی ہے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کےغصےکا احساس ہے اس لیے میں پھر معذرت کرتا ہوں۔
ہاؤس آف کامنز میں ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ معذرت کہنا کافی نہیں ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جہاں ہمیں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور سیکھنا چاہیے۔
جانسن نے کہا کہ وہ سو گرے کی رپورٹ کے نتائج کو مکمل طور پر قبول کرتے ہیں جبکہ سروس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی نظر ثانی کی جائےگی۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈرکیئراسٹارمرکہتے ہیں ہمیشہ کی طرح ہرشخص ذمہ دار ہے سوائے وزیراعظم کے،بورس جانسن اب بھی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان میں شرم نہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لگائےگئےلاک ڈاؤن کے باوجود پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو شدید تنقیدکا سامنا ہے اور ان سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
خیال رہےکہ گذشتہ ماہ برطانوی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر گردش کیں جن میں بورس جانسن کو ان کی سرکاری رہائش گاہ کے گارڈن میں اپنے اسٹاف کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔