کراچی: کھارادر میں نامعلوم افراد کی میڈیکل اسٹور پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

کراچی کےعلاقے کھارادر میں نامعلوم افراد کی میڈیکل اسٹور پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی جبکہ ملزم فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کھارا در میں میڈیکل اسٹور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد گولیاں لگنے جبکہ ایک شخص گر کر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میڈیکل اسٹور میں لوٹ مار کی کوشش بھی نہیں کی جبکہ زخمی افراد کے مطابق کسی بھی گروپ کی جانب سے بھتے کی کال نہیں آئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر کار سوار ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے 4شہریوں کو لوٹ لیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے شہریوں کے شناختی دستاویز چیک کیے، ایک ملزم نے ہاتھ بڑھا کر شہری کی جیب سے ہزاروں روپے نکال لیے۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز سیون میں گھر کے باہر ڈکیتی ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک سے ڈھائی لاکھ روپے نکال کر آنیوالے شخص کو لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں