PSL7: آج ہوں گے رضوان اور شاداب مدمقابل

پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔

ایونٹ میں آج دو ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی اور کمال بات یہ ہے کہ دونوں ہی ٹیمیں سیزن کی مضبوط اور تینوں شعبوں بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں متوازن ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اورمسلسل 3 میچز جیتنے والی ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔

لیگ اسپنر شاداب کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور رضوان کی ملتان سلطانز دونوں کو ہی ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں دھواں دھار بلے بازوں کا ساتھ ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد نے ایونٹ میں اپنا افتتاحی میچ پشاور کے ساتھ کھیلا تھا جس میں انہیں فتح حاصل ہوئی جب کہ محمد رضوان کی ٹیم نے گزشتہ شب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں