پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ عمران صاحب تھوڑا وقت ہے، آپ سمیت سب چور جیل جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر مریم اورنگزیب نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو جیلوں میں بند قیدیوں کو آزاد کردینا چاہیے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں اربوں روپے منگوائے گئے، دنیا حیران ہے کہ آپ کے ملازمین طاہر، نعمان، ارشد اور رفیق کے ذاتی اکاؤنٹس میں اربوں کہاں سے آئے؟ عمران خان کو تقریریں کرنے کے بجائے جیل میں ہونا چاہیے ۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کھربوں روپے کی غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے 28 اکاؤنٹس خفیہ رکھے، دنیا حیران ہے کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا مفرور مجرم کس بے شرمی سے قانون کی بات کرتا ہ