پنجاب پولیس کا پی ایس ایل کھلاڑیوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل کےکھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی دیں گے، 550 سے زائد کیمروں سے روٹس اوراسٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں