لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ایک بار پھر نااہل قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حالتِ زار کی وجہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ہر شعبے میں ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا ہر دن عوام کی پریشانی میں اضافہ کررہا ہے جب کہ پارٹی میں اتفاقِ رائے ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اب جانا ہی ہے۔