سیالکوٹ میں 2خواتین سمیت 6 ڈاکو ایک مکان میں لوٹ مار کرکے ڈیڑھ کروڑ اور پچاس تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لوٹ مار کا واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آیا، متاثرہ اہل خانہ کے مطابق چار ڈاکو دوخواتین کے ساتھ فیملی بن کر پہلے کالونی میں داخل ہوئے پھر ان کے مکان میں داخل ہوکر گھروالوں کو یرغمال بنالیا۔
متاثرہ اہل خانہ کے مطابق ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے جو گھر میں لوٹ مار کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے اور پچاس تولے سونا لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔