تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود نے اتحادیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں اپنے اتحادیوں پرمکمل اعتماد ہے اور انہیں کوئی گھبراہٹ نہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی ملاقاتیں نشستند، گفتند، برخاستند سےزیادہ نہیں۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ( ن) لیگ اگر سمجھتی ہے کہ حکومت کو گرانا اتنا ہی ضروری ہے تو پی ٹی آئی کے لوگوں کو اپنے ٹکٹ کی گارنٹی دے۔