ابوظبی کی حمدان اسٹریٹ میں ایک عمارت کی بالائی منزل میں گیس سلینڈر دھماکا ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ رات عمارت کی بالائی منزل میں دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔
ابوظبی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سول ڈیفنس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔