بھارتی تاجر نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرلیا

بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تاجر گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ ان سے قبل یہ اعزاز بھارت کے ہی مکیش امبانی کے پاس تھا۔

بندرگاہوں اور ایرو اسپیس سے لے کر تھرمل توانائی اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ اڈانی گروپ کے 59 سالہ بانی گوتم اڈانی ایشیا کے امرین ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افرادکی فہرست میں بھی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے آگے نکل گئے ہیں۔

گوتم اڈانی دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ مکیش امبانی اور مارک زکر برگ اس فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال گوتم اڈانی کی دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں