ملک میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کرگئے اور 4200 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51749 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد رہی۔
Statistics 9 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,749
Positive Cases: 4253
Positivity %: 8.2%
Deaths :50
Patients on Critical Care: 1731— NFRCC (@NFRCCofficial) February 9, 2022
سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29601 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 161 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5109 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 54 ہزار 298 ہوگئی ہے۔