دبئی سے پاکستان آنے والے کرکٹ کے دلدادہ چاچا پاکستانی موبائل سے محروم ہوگئے۔
محمد فاروق المعروف چاچا پاکستانی کا موبائل فون اسٹیڈیم میں چوری ہوگیا جس کی انہوں نے تصدیق کی۔
جیو نیوز سے گفتگو کے دوران چاچا پاکستانی نے کہا کہ فینز نے تصاویر بنوائیں اسی دوران جیب سے فون کسی نے نکال لیا۔
لاہور میں شادی کےگھر میں واردات
دوسری جانب لاہورکے علاقے کاہنہ میں شادی سے قبل ہی ڈاکوؤں نے شادی کے گھرمیں صفایا کردیا جہاں 5 ڈاکوؤں نےاہل خانہ کویرغمال بناکر لڑکی کا سارا جہیز لوٹ لیا۔