پاکستان: کورونا سے مزید 39 اموات، ساڑھے 3 ہزار نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد انتقال کر گئے اور 3498 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58077 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3498 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.02 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29687 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5761 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 65 ہزار 518 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں