میرپورخاص: دو خواتین کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کرنے کے کیس میں نیا موڑ

میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ میں دو خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔

جی نیوز کے مطابق متاثرہ خواتین کے اہل خانہ نے خواتین کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی درخواست دیدی۔

اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین کےساتھ گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو مسلح افراد نے گھر پرحملہ کرکے 18 سالہ لڑکی اور اس کی 20 سالہ بھابھی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس مقدمے میں نامزد 20 میں سے 18 ملزمان گرفتار کرچکی تاہم 2 مرکزی ملزمان اب تک روپوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں