سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مشکل کیچ پکڑنے کے دوران سر کے بل گر کر بیہوش ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا۔
اسمتھ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ ان کا سر اب ٹھیک ہے اور وہ مزید ٹھیک ہوجائیں گے۔
Thanks everyone for reaching out. My head has felt better but I will be ok. 🙏
— Steve Smith (@stevesmith49) February 13, 2022
سری لنکا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سپر اوور میں مہیش تھکشنا نے اسٹوئنس کی تیسری گیند پر زوردار ہٹ لگائی تو ڈیپ مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرتے اسٹیو اسمتھ نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند کو ہوا میں اچھل کر کیچ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسمتھ کیچ پکڑنے میں تو ناکام رہے لیکن انہوں نے اس دوران گیند کو باؤنڈری کے اندر پھینک دیا اور چھکا بچا لیا تاہم اس کوشش کے دوران وہ خود پر قابو نہ پا سکے اور باؤنڈری سے باہر سر کے بل گر کر کنکشن (سر چکرا کر بیہوش) کا شکار ہو گئے تھے۔