سابق کپتان شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 سے دستبرداری پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایک پیغام جاری کیا۔
انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی اور لالہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے شاہد آفریدی کو پہلی مرتبہ نیٹس میں 1996 میں دیکھا تھا اور انہوں نے اپنی بولنگ کے علاوہ ہمیں اپنی بیٹنگ سے بھی متاثر کیا تھا۔
The first time I saw @SAfridiOfficial was in the nets in 1996 and he impressed us, apart from his bowling, with his batting. He smashed the then fastest hundred and became a big mega star…had won Pakistan so many matches and is hugely popular.I wish him all the best in his life. pic.twitter.com/j9R9zjnfjC
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 14, 2022
وسیم اکرم نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑے اسٹار بن گئے، انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے اور مقبول ہوگئے۔
سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی کے لیے لالہ اور بوم بوم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
شاہد آفریدی کےمطابق وہ کوشش کررہے تھے پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی۔