پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے بیان پر خفا ہوگئے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ہم سے ملاقات میں مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تماشا لگانے کی بات کرنا انتہائی غیر سنجیدگی ہے، کہ اگر انہیں ایسا لگتاہے تو لوگوں کو اپنے گھر بلانے والا تماشا بند کردیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اِس حکومت کو ہٹا کر فوری چند ہفتوں میں الیکشن اصلاحات کی جائیں اور پھر آزاد انتخابات کرائے جائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مونس الٰہی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماؤں کی چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات پر وزیراعظم کو اطمینان دلایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں، ایک تماشہ بنا ہوا ہے لیکن ہم سیاسی لوگ ہیں کوئی گھر آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔