بھارت میں 2013 سے 2016 کے دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج نامعلوم اور غائبانہ ہمالین یوگی بابا کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی جانب سے یہ ناقابل یقین اور مضحکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چترا رام کرشنا نے 2013 سے 2016 تک بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی سربراہ کے طور پر کام کیا، اس دوران دفتر میں کسی کی تنخواہ بڑھانی ہو، ملازمت دینی ہو یا پروموشن کرنی ہو، یوگی بابا ہمیشہ چترا رام کرشنا کی مدد کے لیے پیش پیش رہے ۔
اسٹاک ایکسچینج کرپشن کیسز میں نام آنے پر تحقیقات شروع ہوئیں تو پتا چلا کہ ا سٹاک ایکسچینج کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا مبینہ طور پر ہمالیہ کے حسین اور بلند و بالا پہاڑی سلسلوں میں رہنے والے یوگی بابا کی رہنمائی سے تمام دفتری فیصلے لیتی تھیں۔
ان کے مطابق وہ کبھی ان روحانی بابا سے نہیں ملیں، نہ انہیں پتا ہے کہ وہ کیسے دکھتے ہیں، انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ وہ اصل میں ہیں بھی یا نہیں، یوگی بابا کا جسمانی روپ بھی نہیں ہے لیکن بابا جی کے پاس ایک عدد ای میل ایڈرس ضرور ہے ۔