جیکب آباد میں 13 سالہ گونگی بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

جیکب آباد میں 13 سال کی گونگی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔

جی نیوز کے مطابق جیکب آباد کےگاؤں لونگ جکھرانی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

بچی کے لواحقین نے بتایا کہ بچی تالاب سے پانی بھرنے گئی تو 3 ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کا طبی معائنہ تعلقہ اسپتال میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ٹھل کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں