ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے گنتی پوری کرلی ہے۔
رانا ثنا نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 172 کیلئے چار اور پنجاب میں سادہ اکثریت کیلئے 18 ، 19 ووٹوں کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزيشن اپنے آپ کو مستحکم کرنا چاہتی ہے تاکہ دو چار لوگ آگے پیچھے ہوجائيں تو فرق نہ پڑے کیوں کہ حکومت دھمکا رہی ہے، کہیں بھی نکلتے ہیں تو آئی بی کا ایک ڈالا ان کے پیچھے ہوتا ہے، انہوں نے آئی بی کو اسی کام پر لگا دیا ہے۔