پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، میر حمزہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
کراچی کنگز نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بناسکی۔
راشد خان اور زمان خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 149 پر آل آؤٹ کردیا۔
کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جواب میں لاہور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی اور 22 رنز سے میچ ہار گئی۔ لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 4 اور کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
A one-man show by @mirhamza_k! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvKK pic.twitter.com/v0ruezOc69
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
کراچی کی ٹیم میں عمید آصف کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ لیوس گریگوری کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز رواں ایونٹ میں 9 میچز کھیل چکی ہے اور اسے 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اور آج اس نے واحد فتح حاصل کی ہے۔