(ن) لیگ کی بیرون ملک موجود ایم این ایز کو 48 گھنٹوں میں واپس آنے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی۔

پارٹی نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ساتھ ہی تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں