پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہر ا کر فائنل میں جگہ بنالی۔
لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جواب میں لاہور کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔
ملتان کی جانب سے رائیلی روسو نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،کپتان محمد رضوان بھی 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ عامر عظمت نے 33 اور شان مسعود نے 2 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Multan’s steady ship parked at
163. Over to Lahore’s batters! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/VuGken7mbD— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2022
قلندرز کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکا،فخر زمان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ کامران غلام نے 20 ، ہیری بروک نے 13 اور سمت پٹیل نے 11 رنز بنائے، ڈیوڈ ویسا 8 اور عبداللہ شفیق 5 رنز بناسکے،کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فل سالٹ نے ایک ایک رن بنایا جب کہ محمد حفیظ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
Really good show by @MultanSultans tonight. They are off to the finals 👋🏼 @lahoreqalandars still have a chance to book a finals spot. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/zJyH7UkyN6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2022
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی نے 3 اور ڈیوڈ ویلی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، رومان رئیس، عامر عظمت، رائیلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل تھے۔
لاہور قلندرز میں کپتان شاہین آفریدی،فخرزمان، عبداللہ شفیق،کامران غلام،محمد حفیظ، ہیری بروک،سمت پٹیل،فل سالٹ، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔
خیال رہےکہ فائنل میں رسائی کے لیے قلندرز کے پاس ایک اور موقع ہے،کل اسلام آباد اور پشاور کے درمیان ہونے والے ایلیمنیٹر میچ کی فاتح ٹیم کو قلندرز سے کوالیفائر کھیلنا ہوگا جس کے بعد فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔