وزیراعظم عمران خان آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھےجہاں ائیر پورٹ پران کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کیا جب کہ وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
دو روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پراہم ملاقاتیں اورمعاہدے ہوں گے۔
وزیراعظم کی مصروفیات کیا ہوں گی؟
وزیراعظم عمران خان کی آج روسی صدرپیوٹن سےون آن ون ملاقات پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 3 بجے شروع ہونےکا امکان ہے اور وزیراعظم پاکستانی وقت کےمطابق آج شام 6 بجے روس کےڈپٹی وزیراعظم سےملاقات کریں گے۔
عمران خان آج دوسری جنگ عظیم میں جان دینے والے فوجیوں کی یادگارپرپھول رکھیں گے اور تاجربرادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے اور پاکستانی میڈیاسے گفتگو کریں گے جب کہ آج رات ہی وطن واپس روانہ ہوں گے۔