امپائر کی کرسی کو ریکٹ مارنے پر عالمی نمبر 3 کھلاڑی میکسیکو اوپن ٹینس سے باہر

عالمی نمبر 3 الیگزینڈر زیورو کو غصے میں امپائر کی کرسی کو ریکٹ سے مارنے پر میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا

میکیسیکین اوپن کے ڈبلز میچ کے فیصلہ کن ٹائی بریک کے دوران جرمنی کے الیگزینڈر زیورو نے امپائر سے بحث کی اورمیچ کے اختتام پرامپائر کی کرسی کو ریکٹ سے دو مرتبہ مارا۔

اس حرکت پر عالمی نمبر تین الیگزینڈر زیورو کو میکسیکن اوپن سےاسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر ایونٹ سے باہر نکال دیا گیا۔

الیگزینڈر زیورو نے واقعے کے بعد میچ ریفری سے معذرت کی اور اپنے رویے کو ناقابل قبول قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں