ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کےلیے دھچکا قرار دیا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے رجب طیب اردوان نےکہاکہ روس کے یوکرین کے خلاف ناقابل قبول فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہیں اور روس سے یوکرینی،ترک اور تاتاری شہریوں کی حفاظت کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یوکرین پر روسی فوجی آپریشن کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ نے زوردیا کہ روس غیر منصفانہ اورغیر قانونی اقدام کو جلد از جلد بند کرے۔