سابق ہاکی اولمپیئن رشیدالحسن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف ان پر لگائی گئی پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے ، ذہنی اذیت پہنچانے پر معافی مانگے اور 25کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن رشیدالحسن کو یکم فروری کو شوکاز نوٹس جاری کرکے 10 سال کی پابندی لگائی تھی۔
رشید الحسن پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو جھوٹا کہا ہے۔